آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیڈر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بھارتی شہر دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر مارکس اسٹوائنس کی جگہ کیمرون گرین کو شامل کیا گیا ہے جب کہ نیدر لینڈز نے گزشتہ میچ کے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان )، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس،گلین میکسویل، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا، جوش ہیزل ووڈ
نیدر لینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، ریلوف وین مروے، لوگن وین بیک، آریان دت، پال وین میکرین






