Monday, November 16, 2026
spot_img
HomeJammuپلوامہ حملے کو ’ایک ایونٹ‘ کے طور پر استعمال کیا گیا، راہول...

پلوامہ حملے کو ’ایک ایونٹ‘ کے طور پر استعمال کیا گیا، راہول گاندھی، سابق گورنر مقبوضہ کشمیر

spot_imgspot_img

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دو اہم ناقدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار دوسرا الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ حملے کو اپنے ذاتی سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 2019 میں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے میں متعدد بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جب فوجیوں کی لاشیں دہلی ایئرپورٹ پہنچیں تو وہ وہاں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے گئے تھے، سیکیورٹی نے مجھے باقاعدہ طور پر ایک کمرے میں بند کر دیا لیکن میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، اس نے وہاں جو دیکھا وہ ایک خود غرضانہ واقعہ تھا جس میں نریندر مودی کی تصاویر بنائی جا رہی تھیں جہاں سوگ جیسی کوئی کیفیت نہیں تھی۔

پلوامہ حملہ کے وقت مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے بھی مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ میں نے دو چینلوں کو بتایا کہ یہ ہماری غلطی تھی لیکن مجھ سے کہا گیا کہ یہ نہ کہوں جس پر میں نے سوچا کہ شاید میرے بیانات سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ایسا کہا جا رہا ہے لیکن اس بارے میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی بلکہ اسے انتخابی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کی جہاں انہوں نے اس کا سیاسی استعمال کیا، فوجی غیر محفوظ تھے، کیونکہ انہیں پروٹوکول کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے منتقل کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔

spot_imgspot_img
RELATED ARTICLES
- Advertisment -spot_imgspot_img