Monday, November 16, 2026
spot_img
HomeKashmirبی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل کا ایل او سی دورہ بانڈی پورہ...

بی ایس ایف ڈائریکٹر جنرل کا ایل او سی دورہ بانڈی پورہ میں آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

spot_imgspot_img

بانڈی پورہ //بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا : ‘ڈائریکٹرجنرل بی ایس ایف نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی’۔ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف چیف نے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کو سراہا۔انہوں نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔

spot_imgspot_img
RELATED ARTICLES
- Advertisment -spot_imgspot_img